کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کیخلاف دائر 22کروڑ روپے ہرجانے کامقدمہ واپس لے لیا
کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کیخلاف دائر 22کروڑ روپے ہرجانے کامقدمہ واپس لے لیا
اردو ٹائمز (نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے چیئر مین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کی جانب سے فاسٹ باو¿لر شعیب اختر کیخلاف دائر 22کروڑ روپے ہرجانے کامقدمہ واپس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے پانچ سالہ لگائے جانے کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف کیخلاف مختلف الزامات عائد کئے تھے جس پر انہوں نے شعیب اختر کیخلاف 22کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ تاہم پی پی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر مشیر داخلہ رحمان ملک نے مداخلت کرکے دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کرادی تھی۔