اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 08:18:00

میدان میں اچھل کود کرکے سلیکٹرز کو فٹنس دکھانا چاہتا ہوں، گنگولی

میدان میں اچھل کود کرکے سلیکٹرز کو فٹنس دکھانا چاہتا ہوں، گنگولی

اردو ٹائمز (نیوز)پرنس آف کول کتہ سارو گنگولی نے انڈین پر یمیئر لیگ کے دو میچوں میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کر کے بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ ایڈن گارڈنز میں بدھ کی شب جب ان سے دریافت کیا گیا کہ آپ گراو¿نڈ میں کم عمر لڑکے کی طرح اچھل کود کررہے تھے اس کی کیا وجہ ہے۔ گنگولی نے جواب دیا کہ سلیکٹرز یہاں موجود ہیں میں انہیں اپنی فارم اور فٹنس بتانا چاہتا ہوں۔ چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر اور ان کے ساتھی سنجے جگدلے اور وینکٹ پاتھی راجو نے کول کتہ اور دہلی کا میچ دیکھا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لئے ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications