انٹرنیشنل کیلنڈر میں گنجائش نکالیں تاکہ انڈین پریمیئر لیگ کو بھی جگہ مل سکے
انٹرنیشنل کیلنڈر میں گنجائش نکالیں تاکہ انڈین پریمیئر لیگ کو بھی جگہ مل سکے
اردو ٹائمز (نیوز) ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں دو تین ہفتوں کی گنجائش نکالیں تاکہ منظور شدہ ایونٹس کو جن میں انڈین پریمیئر لیگ بھی شامل ہے، جگہ مل سکے۔ اس بات کی تشویش پائی جاتی ہے کہ کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میں بڑی رقم کی پیشکش کو اپنے کاو¿نٹی میں کھیلنے پر ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ موجودہ شیڈول میں چندگیپ ہیں۔کمیٹی نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ پی ایل اے کیلئے ایک جگہ دستیاب ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کے متعارف کرانے کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کا معاملہ اہمیت اختیارکرگیا ہے۔ یہاں جو بیان جاری ہوا ہے وہ یہ یقین دلانے کے لیے اہم ہے کہ ایک حکمت عملی ہے اور اس میں بہت اچھا مقابلوں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ آئی سی سی ایسے مواقع نکالے کہ گیم کے تمام فارمس، ٹیسٹ، 50 اوورز اوڈی آئی اور ٹوئنٹی 20 کامیابی کے ساتھ چل سکیں۔ کمیٹی نے امید ظاہرکی ہے کہ بورڈ کے تمام ممبران آئی سی سی کے ساتھ مل کر مقصد کے حصول کے لیے کام کریں۔ ایک اور سفارش یہ تھی کہ ڈے اینڈ نائٹ کے ان ملکوں پر ٹرائل موسم کی بنیاد پر لیں تاکہ میچ دیکھنے والوں کی تعداد بڑھ سکے۔کمیٹی یہ تسلیم کرتی ہے کہ ٹیسٹ میچ ڈے/ نائٹ کرکٹ کے ٹرائلز میں ایسے چیلنجوں کا سامنا ہوگا جن میں شبنم (اوس)، گیندکا کلر اورکپڑے جو استعمال کیے جا رہے ہیں، شامل ہوں گے لیکن اس آپشن کو ریسرچ اور ڈیولپ کرنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ کم ازکم ٹیسٹ اوور ریٹ ایک گھنٹے میں 15 اوورز ہونا چاہیے۔