اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 08:17:00

عالمی نمبر ون جسٹن اینن آرڈین انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر ہوگئیں

عالمی نمبر ون جسٹن اینن آرڈین انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر ہوگئیں

اردو ٹائمز (نیوز) عالمی نمبر ایک بلجیم کی ٹینس اسٹار جسٹن اینن آرڈین نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ کر دنیا کو حیران کردیا۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جسٹن اینن جو یکم جون کو اپنی 26 سالگرہ منائیں گی، گزشتہ پیر کو جاری ہونے والی انٹریشنل ٹینس رینکنگ میں مسلسل 117 ہفتے سے ٹاپ کھلاڑی رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ ہفتے روم اوپن سے انہوں نے تھکاوٹ کی وجہ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے روہانسے انداز میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کی بڑا ہے جب میں اپنی سب سے پیاری چیز کو چھوڑنے کا اعلان کررہی ہوں۔ اس موقع پر کانفرنس ہال میں بیٹھے ہوئے تمام افراد نے تالیاں بجا کر ان کے شاندار کیریئر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اینن نے کہا کہ ایک خواب جو میں نے پانچ سال کی عمر میں دیکھا تھا اس کی تعبیر عمدہ انداز میں حاصل کی جس کا تصور دنیا کی ہر بڑا کھلاڑی کرتا ہے۔ جسٹن اینن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران نہ صرف سات گرینڈ سیلم ٹائٹل حاصل کئے بلکہ مسلسل تین سال سونی ارکسن ڈبلیو ٹی اے ٹور ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 1999 ءسے ڈبلیو ٹی اے کا آغاز کرنے سے اب تک تقریباً 20 ملین ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کی۔ قبل ازیں بلجیم کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جسٹن اینن آرڈین انٹر نیشنل ٹینس کو خیر باد کہنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications