اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 08:16:00

آئی پی ایل کا فائنل پاٹل اسٹیڈیم منتقل کرنے کا فیصلہ

آئی پی ایل کا فائنل پاٹل اسٹیڈیم منتقل کرنے کا فیصلہ

اردو ٹائمز (نیوز)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے2011 کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے لئے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انڈین پر یمیئر لیگ کا یکم جون کو ہونے والا فائنل وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی سے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر شرد پوار نے بدھ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اخبار نویسوں کو بتا یا کہ ممبئی کے علاقے چرچ گیٹ میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ورلڈ کپ فائنل کے لئے جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارچ 2011 میں ورلڈ کپ فائنل ہوگا جبکہ وانکھیڈے اسٹیڈیم دسمبر 2011 میں فائنل کے لئے تیار ہوجائے گا۔ بھارت، پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔ افتتاحی تقریب بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہوگی۔جبکہ سیمی فائنل لاہور اور کولمبو میں ہوں گے۔ممبئی کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کی میز بانی دی گئی ہے۔اس سے قبل کول کتہ1987اور لاہور1996ء میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم سے متصل کرکٹ کلب آف انڈیا اس سے قبل ٹیسٹ سینٹر تھا۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ 1974 میں کھیلا گیا۔جبکہ1987سے یہاں ون ڈے میچ ہورہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ اس سے قبل یہ تجویز تھی کہ اس گراونڈ میں تزئین و آرائش کی جائے لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس اسٹیڈیم کو گرا کر اس کی جگہ نیا اور جدید اسٹیڈیم تیار کیا جائے۔ اگست سے اسٹیڈیم کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا اور فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہی فیصلہ کیا گیا ہے فائنل ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کرایا جائے۔یہ گراونڈ دور ضرور ہے لیکن جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کی گنجائش 45ہزار ہے اس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier