|
اردو ٹائمز (نیوز)وجے مالیا کو بنگلور کی ٹیم کو ہر قیمت پر جیت کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔راہول ڈریوڈ نے ان کے کی ٹیم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔لیکن اگلے سال بھارت کا امیر ترین تاجر بنگلوررائل چیلنجر کو فاتح دیکھنا چاہتے ہے۔اسے اس بات کا علم نہیں ہے کہ جیت پیسوں سے نہیں خریدی جاتی جیت کے لئے جذبہ ضروری ہوتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب وجے مالیا کی نظرین مہندر سنگھ دھونی،برینڈن میک کو لم اور رابن اوتھاپا جیسے کھلاڑیوں پر ہے۔ اس سال بنگلور کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے لیکن ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال ان کی ٹیم انڈین پر یمیئر لیگ کی چیمپین بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈریوڈ سمیت کئی ناکارہ کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جن میں انیل کمبلے، سنیل جوشی اور مارک باو¿چر قابل ذکر ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کی نظریں پاکستانی شاہد خان آفریدی پر مرکوز ہیں۔ مالیا کو کئی انتظامی معاملات پر ٹیم انتظامیہ نے سخت دھوکا دیا ہے ان میں سب سے حیران کن سلیکشن 30 ہزار ڈالرز میں سنیل جوشی کا ہے۔ جوشی کو کرناٹک کی ٹیم میں جگہ نہیں ملتی لیکن انہیں آئی پی ایل کے لئے بنگلور ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ وینکٹش پرساد کا کردار بڑا اہم ہے اب نہیں بھی سائیڈ لائن کیا جارہا ہے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو بنگلور کے کوچ ہوں گے۔ وہ اس وقت بنگلور کے چیف کر کٹ آفیسر ہیں تاہم عملی طور پر وہی کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔
|
|