اردو ٹائمز(نیوز) شاہ رخ خان کی شاہ خرچیوں نے نائٹ رائیڈرزکے کھلاڑیوں کو درحقیقت نائٹ رائیڈر بنادیا، قیمتی تحفوں نے انہیں مالا مال کردیا۔ کنگ خان کے مشورے پرپلیئرز” نصر من اللہ و فتح قریب“ میدان میں اترنے سے قبل پڑھتے ہیں۔ شاہ رخ اپنی ٹیم کو دعاو¿ ں کے ساتھ میدان میں اتارتے اور تلقین کرتے ہیں کہ خراب کارکردگی پربھی ہمت نہ ہارو بلکہ اپنے حریف پر زیادہ طاقت سے حملہ آور ہو تاکہ اسے آپ کی قوت کا اندازہ ہو۔ کول کتہ کے ایک کھلاڑی نے جنگ کو نام نہ بتانے کی شرط پرکنگ خان کی ٹیم کے ساتھ وابستگی کے بارے میں بتایا۔ کھلاڑی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ایک تقریب میں تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ مجھے علم ہے کہ اس ٹیم میں کئی مذاہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہیں لیکن آپ تمام کھلاڑی نصر من اللہ وفتح قریب پڑھ کر میدان میں اتریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ اب پوری ٹیم یہی دعا پڑھتی ہے، کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل شاہ رخ ہر کھلاڑی کو ایس ایم ایس بھیجتے ہیں۔ وہ اکثر ڈریسنگ روم میں آکر کرکٹرز سے بات کرتے ہیں البتہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل کپتان گنگولی اورکوچ جان بکانن سے باضابطہ اجازت لیتے ہیں۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ہر کھلاڑی کو معاوضے کے علاوہ روزانہ قیمتی تحائف دیتے ہیں۔ نائٹ رائیڈرز فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والی کمپنیاں بھی روزانہ کھلاڑیوں کو کچھ نہ کچھ دیتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی کو ایک گھڑی دی گئی جس کی بھارتی کرنسی میں قیمت 64 ہزار روپے ہے۔50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا موبائل فون اور سب کو ایک، ایک قیمتی لیپ ٹاپ بھی دیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نائٹ رائیڈرز میں انہیں شہزادوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان نے ہر کھلاڑی کو اپنا ذاتی نمبر دے رکھا ہے تاکہ وہ ان سے اپنے پروبلم پر بات کرسکیں۔ ان کے نمائندے ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔ شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیزکو فرنچائز خریدنے پر بہت منافع ہو رہا ہے۔ تین دن قبل کول کتہ میں شاہ رخ خان تھوڑی دیرکے لیے کٹ فروخت کرنے کے لیے کول کتہ کے اسٹال پر گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے چھ ہزار شرٹس فروخت ہوگئیں۔ سب سے زیادہ مانگ کسی کھلاڑی کی نہیں شاہ رخ خان کی شرٹ کی ہے جس پر خان تحریر ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی شرٹس اور دیگر آئٹمزکی پورے بھارت میں مانگ ہے۔