اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 08:15:00

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی: وسیم اکرم

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی: وسیم اکرم

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اس کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی، محمد یوسف دنیا کا بہترین بیٹسمین ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو چیمپنئز ٹرافی میں اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ابھی سے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی اور اپنی تمام کمزوریوں پر قابو پانا ہوگا پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے یہی ٹیم اگر لگن اور محنت سے کھیلے تو کوئی شک نہیں پاکستان کامیابی حاصل نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک اس وقت بہترین ہے محمد آصف، سہیل تنویر، عمرگل کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی سے اپنی ٹیم کو فتح دلاسکتے ہیں۔ بیٹنگ میں محمد یوسف، یونس خان، سلمان بٹ، جمشید ناصر، مصباح الحق وغیرہ موجود ہیں جو لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مخالف ٹیم کے خلاف پاکستان کے لئے بڑا اسکور کرنے میں مدد دیں گے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier