اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 08:14:00

آسٹریلوی ٹیم اسکاٹ لینڈاور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گی

آسٹریلوی ٹیم اسکاٹ لینڈاور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گی


اردو ٹائمز(نیوز) عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف بالترتیب 2009 اور 2010 میں ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ آسٹریلیا جون 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ سے انٹرنیشنل میچ کھیلے گا۔ ان میچز کے کھیلے جانے پر اتفاق آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے سربراہان کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے کے بعد ہوا ہے۔ آئرلینڈ میں میچ کے لئے تاریخ اور وینیو کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ۔ یہ میچز باقاعدہ ایک روزہ انٹرنیشنل پہلے میچز ہوں گے جو آسٹریلیا آئی سی سی ٹورنامنٹس سے باہر ایسوسی ایٹ ممالک کے خلاف کھیلے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications