اردو ٹائمز (نیوز)پاکستان کی نمبر ایک کھلاڑی سارہ محبوب نے ساتویںسراج الحق میموریل اوپن ٹینس چمپئن شپ 2008ءجیت لی ہے ۔فائنل میں انہیں نے پاکستان کی نمبر دو کھلاڑی نتاشا آفریدی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-3,3-6,7-6سے شکست د ے دی۔یہ ان کی ایک ہفتے کے دوران دوسری ٹورنامنٹ فتح ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کورٹ میں جاری ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز فائنل میں سارہ محبوب نے جاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6-3سے جیتا دوسرے سیٹ میں نتاشا آفریدی نے کم بیک کرتے ہوئے سارہ کو 6-3سے ہرا کر کھیل برابر کر دیا میچ کا فیصلہ فائنل سیٹ میں ہوا جس میں سارہ نے نتاشہ کو 7-6(3)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔فائنل کے موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سید دلاور عباس نے انعامات تقسیم کیے۔