اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 08:28:00

دوسری چیف آف نیول سٹاف ایمچورگالف کپ چمپئن شپ طارق محمود نے جیت لی

دوسری چیف آف نیول سٹاف ایمچورگالف کپ چمپئن شپ طارق محمود نے جیت لی

اردو ٹائمز (نیوز) دوسری چیف آف نیول سٹاف ایمچورگالف کپ چمپئن شپ پاکستان نیوی کے گالفر طارق محمود نے جیت لی ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن "اتحاد ائیر ویز "کے تعاون سے اسلام آباد گالف کلب میں 9مئی سے لے کر 11مئی تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں ملک بھر سے 170سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔اتوار کے روز فائنل کے موقع پر تقریب تقسیم انعاما ت ہوئی جس کے مہمان خصوصی آصف ہمایوں تھے ان کے ہمراہ کمانڈر نارتھ کموڈور خالد سعید اور اسلام آبادگالف کلب کے سیکرٹری کموڈور ہاشمی بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیوی کی گالف میں خدمات پر مشتمل ایک طویل تاریخ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتایہ خدمات جاری رہیںگی انہوں نے گراﺅنڈ سٹاف کے لےے بیس ہزار روپے نقد کا بھی اعلان کیا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier