اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 08:27:00

کراچی نے راولپنڈی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر دسویں ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی نے راولپنڈی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر دسویں ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اردو ٹائمز (نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہونیوالے دسویں ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی نے راولپنڈی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوںکے نقصان پر 242رنز بنائے ۔ راولپنڈی کی طرف سے منسوب مرزا نے سب سے زیادہ 106رنز بنائے جبکہ مقصود اسلم 41، عاشق حسین 35اور ڈاکٹر نسیم اشرف 9رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ کراچی کی طرف سے اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں کراچی کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 33ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ کراچی کی طرف سے عامر حنیف نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 17چوکوں کی مدد سے 114رنز بنائے اور باقابل شکست رہے جبکہ جعفر قریشی 54اور منصور اختر 54رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier