اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 08:27:00

پی سی بی کورننگ باڈی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ، نسیم اشرف صدارت کرینگے

پی سی بی کورننگ باڈی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ، نسیم اشرف صدارت کرینگے

اردو ٹائمز (نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کورننگ باڈی کا اہم اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں پی سی بی کے مالی معاملات، ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے، انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے مستقبل ، کرکٹ گراونڈز کی تعمیر اور نئے مالی سال کیلئے بجٹ کو پیش کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے کورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف کرینگے جبکہ اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ، چیف فنانشل آفیسر محمد عارف، ممبرز گورننگ بورڈ فاروق رحمت اللہ ، منیر حفیظ، علی رضا ، اسلم سنجرانی ، جسٹس چوہدری اعجاز یوسف ، انتخاب عالم، اعجاز بٹ ، معین افضل ، محمد علی شاہ ، وصال درانی ، شکیل شیخ ، میاں منیر اور عبد الرقیب سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اجلاس میں سینٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے کھیل و ثقافت میں بورڈ کے اخراجات اور اکاونٹس کی تفصیلات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں ایشیاءکپ ، چیمپینز ٹرافی ، کرکٹ انفراسٹکچر بالخصوص اسٹیڈیمز کی تعمیر، قومی کرکٹ ٹیم کے آئندے کے دورے ، شعیب اختر کی سزا ، نئے مالی سال کا بجٹ ، آئندہ سال کی ٹیسٹ سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی ۔۔۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications