اردو ٹائمز (نیوز) سابق کپتان سلم ملک نے کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کی اپیل کی اجازت کے بعد وہ سزا ختم ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ سلیم ملک پر 2001ءمیں تین آسٹریلوی کرکٹرز شین وارن‘ مارک وا اور ٹم مے نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے خراب کھیلنے کے لیے رشوت کی پشکش کی تھی جسے کے نتیجے میں میچ فکسنگ کے بارے میں انکوائری کمیشن نے ان پر تاحیات پابندی لگا دی تھی۔