کاﺅنٹی کرکٹ کی طرح آئی سی کو ایل کو بھی قبول کیا جائے: عبدالرزاق
کاﺅنٹی کرکٹ کی طرح آئی سی کو ایل کو بھی قبول کیا جائے: عبدالرزاق
اردو ٹائمز(نیوز) کرکٹ کے معروف آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ملک کی طرف سے کھیلنا یقیناً بہت بڑا اعزاز ہے لیکن جب ناانصافیاں شروع ہوجائیں تو کوئی دوسرا راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ آئی سی ایل کی صورت میں کرکٹرز کیلئے نئی جاب نکلی ہے جس کو زیادہ معاوضہ ملے گا وہ ضرور اپنا فائدہ سامنے رکھے گا۔ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں پر پابندی نہ لگائے بلکہ جس طرح انگلینڈ میں کاﺅنٹی میچز کیلئے این او سی جاری کیا جاتا ہے اسی طرح آئی سی ایل کو بھی قبول کیا جائے۔