/ کھیل اور کھلاڑی

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Sun, 04 May 2008 08:43:00

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایپلٹ ٹربیونل نے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 5سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی30دن کےلئے معطل کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایپلٹ ٹربیونل نے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 5سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی30دن کےلئے معطل کر دی

اردو ٹائمز(نیوزِ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایپلٹ ٹربیونل نے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 5سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی30دن کےلئے معطل کر دی ہے۔ ایپلٹ ٹربیونل کا یہ فیصلہ فوری طور پر لاگو ہو گا جبکہ مزید سماعت کےلئے تاریخ 4جون مقرر کی گئی ہے جبکہ 4جون کے بعد یہ پابندی از خود نافذ العمل ہو جائیگی۔ اس بات کا اعلان تین رکنی ایپلٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے گزشتہ روز اجلاس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایپلٹ ٹربیونل کے ارکان حسیب احسن اور سلمان تاثیر ہنگامی طور پر بلائی گئی سماعت میں شرکت کےلئے نہ آ سکے۔ حسیب احسن سے فیصلے کےلئے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود بات نہ ہو سکی جبکہ سلمان تاثیر سے تحریری اور فون پر فیصلے پر رائے لے لی گئی تھی اور یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعیب کی سزا معطلی کرنے کا فیصلہ قانونی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شعیب اختر کو ملک سے باہر کھیلنے پر ممانعت نہیں تھی۔ اس کے علاوہ شعیب اختر کو ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ تاخیر سے ملا تھا۔ انہوںنے اپنے معاون سینئر ایڈووکیٹ خواجہ سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انکی توجہ دو دیگر نکات پر دلائی پہلی یہ کہ بادی النظر میں شعیب اختر کو پاکستان سے باہر نہ کھیلنے کا حکم جو پاس کیا گیا وہ اس میں نظر نہیں آتا۔ دوسری اپیل کا فیصلہ شعیب اختر یا ان کے وکلاءکو تاخیر سے ملا تھا اس کی وجہ سے فنی طور پر اپیل اس دن فائل ہو گی جس دن ہم نے اپیل کی سماعت شروع کی تھی۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد 4جون تک روک دیا گیا ہے تاکہ شعیب اختر کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع مل سکے اور آئندہ سماعت 4جون کو ہو گی۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر کی درخواست پر ٹربیونل نے 4جون تک انہیں ریلیف دی ہے کیونکہ ان کی درخواست تھی کہ وہ ملک سے باہر آئی پی ایل کھیلنے جا رہے ہیں اور ہم نے ان کی اس بات پر مخالفت نہیں کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے جو الزامات بورڈ اور چیئرمین پر لگانے ہیں انکو بھی عدالت میں ثابت کرنا ہونگے اور اس کیس کا تعلق اس معاملے سے نہیں ہے، وہ کیس اپنی جگہ پر ہے۔

 

 




   کھیل 
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل...

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل گئی

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ...

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ حصہ لوں گا: اعصام الحق

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی...

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی...

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی اصلیت ظاہر کردی‘ رکی پونٹنگ


  تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications