انجری سے نجات حاصل کرلی‘ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے کو تیارہوں: اینڈریو فلنٹوف
انجری سے نجات حاصل کرلی‘ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے کو تیارہوں: اینڈریو فلنٹوف
اردو ٹائمز(نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر فلنٹوف نے کہا ہے کہ انجری سے نجات حاصل کرلی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے کیلئے تیار ہوں ۔ ایک نٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد اپنی کاﺅنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی فارم بحال کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم سے دور رہنے کا افسوس ہے لیکن میں صحت یاب ہوکر اب ٹیم میں واپس آگیا ہوں اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں شاندار کھیل سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلاﺅں گا۔