بیجنگ اولمپک مشعل چین پہنچ گئی، شاندار استقبال کیا گیا
بیجنگ اولمپک مشعل چین پہنچ گئی، شاندار استقبال کیا گیا
اردو ٹائمز(نیوز) بیجنگ اولمپک مشعل متعدد ممالک کا دارہ کر کے چین پہنچ گئی ہے جہاں پر مشعل کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مشعل ریلے اتوار کو ملک کے جنوبی جزیرے پہنان پہنچی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے سب سے پہلے چین کے تیز ترین سکیٹنگ اولمپک چیمپئن ہانگ یانگ مشعل کو لے کر دوڑے اس موقع پر حالیہ مس ورلڈ زونگ زیلین اور نامور کھلاڑی بھی موجود تھے اولمپک مشعل تبت اور زنگ جیانگ سمیت چین کے 100 شہروں میں سفر کرے گی سنیا سے مشعل ریلے کا ٹربل فری آغاز ہوا۔