اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 03 May 2008 10:39:00

پاکستانی کھلاڑی محمد یوسف پر آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی

پاکستانی کھلاڑی محمد یوسف پر آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی

ارد و ٹائمز(نیوز) بھارت کی ثالثی عدالت نے پاکستانی سٹار بلے باز محمد یوسف کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے پر پابندی عائد کر دی عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ محمد یوسف بھارت میں ہونے والی انڈین کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) کے سوا کسی دوسری لیگ میں حصہ نہیں لے سکے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق محمد یوسف کو فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت ہے اور وہ ممبئی کی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پہلے ہی یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اگر محمد یوسف کے خلاف فیصلہ آیا تو ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ بھارت کی ثالثی عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications