اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 03 May 2008 10:36:00

پابندی کے خاتمے تک شعیب آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے ،للت مودی

پابندی کے خاتمے تک شعیب آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے ،للت مودی

ارد و ٹائمز(نیوز) انڈین پریمئیر لیگ کے چیئرمین للت مودی نے کہا ہے کہ شعیب اختر پی سی بی کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کے خاتمے تک آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکتے۔جے پور میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صد ر للت مودی نے کہا ہے کہ وہ شعیب اختر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے قانون کے تحت کوئی بھی کھلاڑی جو اپنے ملک کی ٹیم میں کھیلنے کا اہل نہیں ہو گا وہ آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب پر سے پابندی ختم کر دیتا ہے تو انہیں اسپیڈ اسٹار کو آئی پی ایل میں کھلانے سے کوئی اعتراض نہیں۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier