اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 02 May 2008 09:30:00

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں: میک میگرا

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں: میک میگرا

اردو ٹائمز(نیوز) آسٹریلیا کے سابق پیسر گلین میک گرا ان دنوں انڈین پریمئیر لیگ میں اپنا جادو جگا رہے ہیں ان کی بولنگ کا معیار اب بھی پہلے جیسا ہے تاہم میک گرا نے اصرار کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا نہیں سوچ رہے ۔ وہ آئی پی ایل دہلی ڈیرڈیولز ٹیم میں شامل ہیں‘ بنگلور رائل چیلنجرز کے خلاف میچ میں انہوں نے 4وکٹیں لے اپنی ٹیم کی 10رنز کامیابی میں اہم کردار اد کیا ۔ میک گرا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کاکوئی امکان نہیں۔ ایک میچ میں صرف 4اوورز میرے لئے کافی ہیں ۔ میں یہاں پر صرف 6سے 7ہفتوں کی کرکٹ کھیلنے آیا ہوں اور میں اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں ۔ ٹونٹی20میرے لئے ایک چیلنج ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier