ہانگ کانگ میں بیجنگ اولمپک مشعل کا سفر اختتام پذیر، مشعل ریلی کے دوران تبت حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ، متعدد مظاہرین گرفتار
ہانگ کانگ میں بیجنگ اولمپک مشعل کا سفر اختتام پذیر، مشعل ریلی کے دوران تبت حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ، متعدد مظاہرین گرفتار
اردو ٹائمز (نیوز) ہانگ کانگ میں بیجنگ اولمپک مشعل کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ مشعل کی آمد کے موقع پر تبت حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ اولمپک مشعل ریلی کے آغاز کے موقع پر ہانگ کانگ میں ہزاروں تبت کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد میں مشعل ریلی نے پرامن طور پر اپنا باقی سفر طے کیا ہانگ کانگ کے حکومتی ہیڈ کوارٹروں کے نزدیک ادکااری میافارو نے ایک علیحدہ مشعل روشن کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ بیجنگ سوڈان کے شورش زدہ علاقے ڈارفور میں تشدد روکنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ تاہم انہوں نے اولمپک مشعل میں کوئی دخل اندازی نہیں کی