اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 15 Aug 2008 17:17:00

پاکستان انڈیا فرینڈشپ سوسائٹی کی تقریب

بشکریہ: آواز

جشن آزادی کے موقع پر'پاکستان انڈیا فرینڈ شپ سوسائٹی  (PIFS)کے زیر اہتمام قیمہ الفرح ہال میں ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی سعودی گزٹ کے مینیجنگ ایڈیٹر شمس احسن سیفی تھے۔انہوں نے PIFS کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ''پاک و ہند کے مابین دلوں کے رشتے پہلے سے قائم ہیں۔صرف اس رشتے کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے''۔صدارت سوسائٹی کے چیئرمین مسعود پوری نے کی ۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ''ہندوستانی بھائیوں کو چاہئے کہ پاکستانیوں کے ساتھ بھائی چارگی سے پیش آئیں،جس کے بدلے پاکستانی بھی انہیں بڑے بھائیوں کی طرح عزت دیں گے''۔ نطامت کے فرائض کیپٹن عمران (صدرPIFS)، ثانیہ ضیاء (نائب صدر) اور ضیاء الحق (گروپ کوآرڈینیٹر) نے انجام دیے۔تقریب میں دونوں ممالک کے لوگوں نے مل کر آزادی کی خوشیاں منائیں ۔بچوں (سنبل،اریج، عریب، شبیب، علی، عمار، جویریہ، عمیممہ، فضا،فہد، شاہ دل، دانیال اور شہر یار) نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے ۔جسے مسز نصرت شبیر اور ثانیہ ضیاء نے ترتیب دیا تھا  اور اس میںپاک و ہند کے کلچر اور تہذیب کی بھر پور عکاسی کی گئی تھی۔نئے فنکاروں انجینئر شفاط (میں تیرے اجنبی شہرمیں)، طاہر (اے وطن پیارے وطن)، شعیب اور شاہ دل (ہم لوگوں کو سمجھ سکوتو)، نبیل (دوری) رابیل (آبھی جا)، رداء (آئو حضور) شاہدلہ، اشرف اور ندا (سارے جہاں سے اچھا) کی مشہور نغموں پر پرفارمنس کو سراہا گیا۔ جبکہ سینئر فنکاروں کیپٹن عمران (دمادم مست قلندر)، انجینئر عاطف (آبھی جا) اور ضیاء الحق (اے میری زہرا جبیں، سب تو سوہنیے) نے ہال میں سماں باندھ دیا۔ پروگرام کے لئے موسیقی کا انتظام 'ولیئوزا سائونڈ 'نے کیا تھا۔ تقریب میں عبید مدنی، طارق المعینا، فہد العرغن، طارق مشخص، سمیرہ عزیز، شمس احسن، مسرت خلیل، عرفان باجوہ، عمران قریشی، قدیر ملک،فیاض محسن، محمد فیاض، عمران عزیز، کاشف فیاض، ٹی پی احمد، سراج وہاب، زیڈ اے خان، زمرد خان سیفی اور اشرف ولیئوزہ کو ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات پر پی آئی ایف ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ سوسائٹی کے گروپ کوآرڈینیٹر ضیاء الحق اور نائب صدر ثانیہ ضیاء کوبھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ آخیرمیں دونوں ممالک ک تعلقات اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier