اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 18:10:00

منہاج القران انٹرنیشنل كا جشن آزادی پاکستان

بشکریہ: آواز

منہاج القران انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستان قونصل جنرل کی سرپرستی میں جشن آزادی پاکستان اور'جدہ سمر فیسٹول 2008 'کی مشترکہ تقریب لاثانی ریسٹورینٹ (اسپنزر) کے ہال میں قومی جذبے کے ساتھ پر وقار انداز میں منعقد ہوئی۔قاری غلام صابر کی تلاوت قران پاک کے بعد قاری شکیل اعوان نے سرور کائناتۖکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ناظم تقریب ظفر اقبال ظفری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے دو قومی نظرئیے پر روشنی ڈالی۔منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر ظفر چودھری نے یوم آزادی کی مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو آزادی کی نعمت سے آگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔میری تجویز ہے کہ یہ خوشی ایک ہفتہ تک منانی چاہیے۔ سارے فورمز یکم اگست سے 31اگست تک تقریبات کا اہتمام کریں۔ پاک سعودی تعلقات روحانی ہیں۔سعودی حکومت اور عوام نے پاکستان کو مظبوط بنانے میں بڑی مدد کی ہے۔معروف گلوکار حسن جہانگیر نے مختصر خطاب میں قومی یکجہتی ١ور جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے پر زور دیا۔مدینہ المنّورہ کے ڈاکٹر خالد عباس اسدی نے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تحریک پاکستان کا آغاز ہوا اور قائد آعظم کی مدّبرانہ قیادت میںہم نے علیحدہ وطن حاصل کرلیا۔ ہمیں چاہئے کہ نئی نسل کو ایسا پاکستان دیں جو بدی کا قبرستان ہو۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سعودی عرب کے صدر سید ریاض بخاری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک ملک دو نام ہیں۔ پاکستانیوں کا دل پاکستان سے زیادہ سعودی عرب کے لئے دھڑکتا ہے کیونکہ یہاں مکةالمکرمہ اور مدینہ المنّورہ ہیں۔ اگر ہم اللہ کی رسی کو مظبوطی سے پکڑتے، دو قومی نظریہ کی حفاظت کرتے اور ملک کے عوام کے ساتھ انصاف کرتے تو ملک دو لخت نہیں ہوتا۔آج کا دن منانے کا مقصد تجدیدِعہد کرنا  ہے۔قونصل جنرل عزت ماٰب ضیغم الدین آعظم نے اپنے صدارتی خطاب میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم متحد رہ کر آزادی کی قیمت ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قونصلیٹ کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہر وقت موجود ہے اور جو قانون اور ہدایات ہیں اس کے مطابق آپ کی ہمیشہ خدمت کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔تقریب میں زمرد خان سیفی اور نسیم سحر نے آزادی پر نظمیں، شیر افضل نے قومی نغمہ اور مہر اسلم نے بانسری پر دھنیں پیش کیں۔گل بادشاہ، نوید اصغر، اسلم رانجھا، ملک بلوچ،ریاض گجر، حافظ محمد رفیق اور دیگر کئی سعودی بھائیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier