طائف
میں مقامی اسپتال کی مرمت کرنے والے ایشین عملے نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر
دی۔ حکام نے عملے کی شکایت پر کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر کو طلب کر لیا اور معاملہ
نزہہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کمپنی نے وزارت صحت کے ساتھ اسپتال کی
تعمیر و مرمت کے لئے 400 ملین ریال کا معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی کے عہدیدار نے عملے
کی ہڑتال کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے انکار کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ
وزارت عمل میں شکایت درج کر لی گئی ہے اور لیبر آفس نے اپنی تحقیقات شروع کر دی
ہیں۔