جدہ
میں ایک سعودی باپ کو اس وقت دھچکا لگا جب اس کے نو مہینے کے نومولود کو مقامی
گورنمنٹ کے اسپتال نے بغیر اجازت لئے اور اس کے اچانک مرنے کی وجہ بتائے دفنا دیا۔
اس نے اسپتال کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کی بالکل بھی
خبر نہیں تھی کہ اس کا بچہ فوت ہونے کے بعد دفنا دیا گیا۔ تحقیقات کے دوران اسپتال
کے اعلی عہدیدار کو بھی ذمہ دار ٹھرایا گیا اور اس سمیت دیگر عملے کو بھی معطل کر
دیا گیا۔ اسپتال کا عملہ ابھی بھی بچے کی موت کا سبب بتانے سے گریز کر رہا ہے۔
تحقیقاتی ادارے کی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو بچے کی موت اور دفن کرنے
کے اسباب پر تحقیق کرے گی۔