اس میلے کے لئے 300 سے زائد تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے
جدہ
میں گرمیوں کے چھٹیوں کے موقع پر انتسواں سالانہ میلہ "جدہ غیر" کا
افتتاح بروز بدھ دو جولائی کو مکہ مکرمہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل اور جدہ کے
گورنر پرنس مشعل بن ماجد کی زیر نگرانی کیا گیا۔ 45 دن کے اس میلے کی افتتاحی
تقریب ابحر کے ساحل پر منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تقریباً 4000 لوگوں نے حصہ لیا۔
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس سال سعودی عرب اور خلیج کے ممالک سے تقریباً 3 ملین
لوگ اس میلے میں شرکت کریں گے۔ اس میلے کے دوران تقریباً 201 شاپنگ مال اور کئی
پارک رات چار بجے تک کھلے رہیں گے اور روز رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس
میلے کے لئے 300 سے زائد تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں کھیل، ادب،
ہنر، کلچر، لیزر شو اور گانے بجانے کے پروگرام شامل ہوں گے۔ فائر ورک، موٹر بائیک
شو، جدہ بوائز نمائش، انٹرنیشنل سرکس روز 45 دن تک منعقد ہوتی رہے گی۔