اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 24 Jun 2008 21:30:00

دکاندار بداخلاقی کے جرم میں گرفتار

اردو ٹائمز کی خصوصی رپورٹ
وہ دکان جہاں کام کرنے والے دکاندار نے 19 سالہ سعودی لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کی

جدہ (رپورٹ: عثمان شاہد) ایک دکاندار اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے فیصلیہ محلے میں تاج محل ہوٹل کے پاس اپنی دکان میں 19 سالہ سعودی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ یہ لڑکی ٹیکسی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ سپر مارکیٹ سے شاپنگ کر کے آ رہی تھی۔ گوشت خریدنے کے لئے انہوں نے ٹیکسی والے کو دکان کے پاس رکنے کو کہا اور گوشت لینے اس دکان میں داخل ہوئے جہاں دکاندار نے سعودی لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے کی کوشش کی جس پر سعودی لڑکی چلا اٹھی۔ موقع پر ہی اس کی بہن اور بہنوئی نے دکاندار کو غلط حرکت کرتے دیکھ لیا اور اسے پکڑ لیا۔ اس نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی پر وہاں موجود لوگوں نے اسے فرار نہ ہونے دیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس پر بداخلاقی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications