اشاعت کے باوقار 30 سال

لکڑی کی گیلیوں سے لدی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

لکڑی کی گیلیوں سے لدی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

جمعرات کی صبح جزیرہ وینکوور کے شمال میں لکڑی کی گیلیوں سے لدی ایک مال گاڑی پٹری سے اتر جانے سے 2 آدمی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ویسٹرن فاریسٹ پراڈکٹس نے بھی اس حادثہ کی تصدیق کی ہے جس کا سامان اور کارکنان اینگل ووڈ ریلوے کی اس گاڑی سے جا رہے تھے۔ کمپنی نے ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے لئے اپنے کارکنان اور جہاں ہم کام کرتے ہیں وہاں کے مکینوں کی حفاظت مقدم اور اہمیت کی حامل ہے۔ کمپنی متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے اور یہ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔

loading...