مدینہ منورہ(این این آئی) سرکاری حج اسکیم کے تحت مکہ اور مدینہ میں غیر معیاری عمارتیں حاصل کی گئی ہیں جن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ مضر صحت پانی کی فراہمی سے عازمین حج بیمار ہوگئے۔ کرائے کی عمارتیں حرم شریف سے طویل فاصلے پر حاصل کی گئی ہیں جبکہ شٹل سروس کی سہولت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کے لئے سعودی عرب میں بہتر انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ عازمین حج نے شکایت کی ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حکومت نے مکہ اور مدینہ میں کرائے کی وہ عمارتیں حاصل کی ہیں جو سعودی حکومت سے منظور شدہ نہیں ہیں۔ ان عمارتوں میں بنیادیسہولتوں کا فقدان ہے۔ ان عمارتوں میں مضر صحت پانی کی فراہمی کی وجہ سے بعض عازمین حج بیماری ہوگئے ہیں۔ یہ عمارتیں حرم شریف سے طویل فاصلے پر حاصل کی گئی ہیں جس کی وجہ سے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بعض عمارتوں میں غیر معیاری لفٹس لگی ہوئی ہیں جن کے اچانک بند ہوجانے سے عازمین حج کئی کئی گھنٹے پھنسے رہتے ہیں جبکہ بعض عارتوں میں اچانک بجلی غائب ہوجاتی ہے ۔ بعض عمارتوں میں باتھ روم ٹوٹے وہوئے ہیں ناور اے سی خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے شدید گرمی کے موسم میں عازمین حجکو مشکلات کا سامان اہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس سلسلے میں سعودی عرب میں پاکستانی ہاوس سے رابطہ کیا گیا تو پاکستا ن ہاو س کی انتظامیہ عازمین حج کو جواب دیتی ہے کہ اہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے۔