بین الاقوامی اجلاس کے دوران چوہے لانے والے مظاہرین گرفتار
پیرو کی پولیس نے بین الاقوامی اجلاس کے دوران مظاہرین کی جانب سے چوہے لانے پر انہیں گرفتار کر لیا
لیما(این این آئی) پیرو کی پولیس نے بین الاقوامی
اجلاس کے دوران مظاہرین کی جانب سے چوہے لانے پر انہیں گرفتار کر لیا۔ مظاہرین ایشیا
پیسیفک اکنامک کارپویشن کے اجلاس میں حکومت کی بد عنوانی کے خلاف مظاہرہ کر رہے
تھے۔مظاہرین اپنے ساتھ پنجروں میں چوہے لائے تھے۔مظاہرین نے اجلاس میں شرکت کرنے
والے ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایپک کے ممالک پیرو کی کانگریس اور عدلیہ کی
طرح بدعنوان نہیں ہے۔ اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ علاقے میں
چالیس ہزار سے زاید پولیس اہلکار تعینات ہیں۔