اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:01:00

ٹیکساس ، تیل صاف کر نے کے کارخانے میں آتشزدگی

امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی علاقے میں تیل صاف کر نے کے ایک کار خانے میںدھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ٹیکساس (این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی علاقے میں تیل صاف کر نے کے ایک کار خانے میںدھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں متعدد مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ٹیکساس کی ڈیلک ریفائیننگ لمیٹڈ میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔کار خانے کے ترجمان کے مطابق آگ بجھا نے والے عملے نے تیس منٹ کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier