اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 09:56:00

خاتون اول کے معیار پر پورا اترتی ہوں،کارلا برونی

ایک ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون اول بننا ان کیلئے اعزاز ہے اور وہ معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی اہلیہ اور سابق سپر ماڈل کارلا برونی نے کہا ہے کہ وہ فرانس کی خاتون اول بننے کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون اول بننا ان کیلئے اعزاز ہے اور وہ معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ صدر سرکوزی کے ساتھ تعلقات کی شروعات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال نومبر میں ایک ڈنر پارٹی میں ان کی ملاقات ہوئی اور پہلی ملاقات کے صرف تین ماہ بعد انہوں نے شادی کر لی۔ کارلا برونی نے بتایا کہ ان دونوں کو پہلی ہی نظر میں محبت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نکولس سرکوزی ملک کے صدر نہ ہوتے تو شاید شادی کرنے میں کچھ زیادہ عرصہ لگ جاتا لیکن ان کا معاملہ مختلف تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلی ملاقات کے صرف تین ماہ بعد شادی کر لی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier