اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 06:13:00

مونٹانا میں بھورے ریچھوں کی افزائش

مونٹانا میں بھورے ریچھوں کی افزائش

بھورا ریچھ جو کبھی مغربی امریکہ کے جنگلون کا بادشاہ ہوتا تھا اور جو آج اپنی بقا کے خطرات سے دوچار ہےامریکی ریاست مونٹانا میں چلاتا سنائی دیا گیا ہے۔ دراصل بھورے ریچھ کے ڈی این اے کا مطالعہ کرنے پر 4٫8 ملین ڈالر کے خرچے کو ریپلیکن صدارتی امیداوار جان میکن نے بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جان میکن کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کا یہ خرچ ضیاع کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس کو تازہ ترین مشکلات تیل اور گیس نکالنے کے منصوبوں اور دوسری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا ۔ امریکی جاریجیکل سروے کے محقیقن کا کہنا ہے کہ کینیڈین باڈر کے قریب مونٹانا کے شمال مغربی علاقے میں تقریبا 765 بھورے ریچھ آج بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ پچھلی تیس سالوں میں بھورے ریچھوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے مونٹانا کے علاقے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے۔ اور جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھورے ریچھوں کی نسل ابھی فنا ہونے کے خطرات سے باہر ہے۔ اس ساری تحقیق کی سربراہ کیتھرین کینڈل کا کہنا ہے کہ بھورے ریچھوں کی آبادی کے بارے میں کبھی کوئی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ان کی نسل کو محفوظ کرنے کے لیے وقت اور پیسے کی بہت بڑی انویسٹمنٹ کی گئی ہے لیکن اتنا بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا یہ انویسٹمنٹ ٹھیک ہے یا نہیں۔ میکن کا کہنا بھی کچھ ایسا ہی ہے جب اس نے بڑے طنزیہ انداز میں کہا کہ تین ملین ڈالر خرچ کرنا بھورے ریچھوں کو سرپرستی دینا ہو نہ ہو پیسے ضائع کرنے کا ایک بہانہ ضرور ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier