اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 06:11:00

آرکیٹک کی سمندری برف مزید کم ہورہی ہے

آرکیٹک کی سمندری برف مزید کم ہورہی ہے

ناسا نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ماہرین ماحولیات کے خدشات کو ٹھیک ثابت کیا گیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ آرکیٹک کے علاقے میں سمندری برف ختم ہوتی جا رہی ہے۔


سمندری برف مستقل برف کی موٹی تہہ ہوتی ہے جو سمندری پانی کے جمنے سے بن جاتی ہےاور جو بظاہر اتنی ہی موسمی برف سمجھی جاتی ہے جتنی کہ دوسرے علاقوں میں موسمی برف ہوتی ہے۔ ماضی میں آرکیٹک کا 60 فیصد حصہ اسی برف میں ڈھکا ہوا تھا۔ آرکیٹک کی سمندری برف تقریبا 50 فیصد پگھل گئی محسوس ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف کولوریڈو کے نیشنل سنو اور آیس ڈیٹا سنٹر جو کہ ناسا کی سرپرستی میں کام کرنے والا ادارہ ہے کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ ازلی برف آرکیٹک کے 50 کے 60 فیصد حصے کو ڈھانپے ہوئے تھی۔ لیکن آنے والی سردیوں میں یہ آرکیٹک کے 30 فیصد حصے کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ تاہم ناسا اور نیشنل سنو اینڈ آیس ڈیٹا سنٹر نے اس تبدیلی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔ اس سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اس رپورٹ کا مکمل تجزیہ بھی پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس تبدیلی کی وجوہات پربات کرنا ممکن ہو سکے گا۔


5 / 5 (1 Votes)





(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier