شان لارنس آٹو نےکہا ہے کہ معشیت
اور آلودگی سے متعلق مقابلے کی فضا نومبر میں جیتنے والے امیدوار کےلیے ایک
ناگزیر چیلنج ثابت ہوگی۔ آٹو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کی موجودہ پالیسیوں کو
دیکھنا بڑا دلچسپ ثابت ہوگا۔ آٹو نے دونوں بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کو سائنس پر
مباحثوں میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ
آف سائنس نے 37000 دوسرے پشت پناہوں کے ساتھ اس مباحثے میں شرکت کی۔ ابھی تک
دونوں میں سے کوئی امیدوار بھی سائنس سے متعلق اپنی ترجیحات کو پیش کرنے میں آگے
نہیں آیا۔ سائنس ڈی بیٹ 2008 کی ٹیم نے جان میکین اور بارک اوباما کو سائنس اینڈ
ٹیکنالوجی کے متعلق کئی طرح کے سوالات بھیجے ہیں یہ الگ بات ہے کہ دونوں میں سے
کسی نے جواب نہیں دیا۔