اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 06 Sep 2008 03:05:00

بھارتی طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستانیوں سے آگے

بھارتی طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستانیوں سے آگے

کیلی فورنیا (اردو ٹائمز) آئی ٹی کی دنیا میں انڈیا نے بہت ترقی کر لی ہے جس کی وجہ سے آج نہ صرف کیلی فورنیاکی "سلی کون ویلی" میں بلکہ اس کے علاوہ دنیا بھر کی کمپیوٹر کمپنیوں میں بھارتیوں کی بڑی تعداد کام کر رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اندین طلبا نے میدان جیت لیا ہے جبکہ پاکستانی قوم کو آٹا، لوڈ شیڈنگ اور عدلیہ کے مسائل میں الجھانے والے سیاستدانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارتیون سے پیچھے رہنا پڑ رہا ہے۔ آئی ٹی ماہرین جو ملک سے باہر نہیں جا سکے وہ انڈیا یمں رہ کر امریکہ اور یورپ کی کمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بنگلور کو دوسری سیلی کون ویلی کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں طلبا کی غیر معمولی تعداد بھارت سے آئے طلبا کی ہے جو اعلی تعلیمی اداروں ، یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان میں آئی ٹی کے میدان میںدور رکھ کر قوم کو صرف روٹی، کپڑا اور مکان ے نعروں سے باہر نکالا جا سکا ہے۔ کمپیوٹر کمپنیوں اور تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں اور سافٹ وئیر انجینئر کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔


5 / 5 (2 Votes)





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier