اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 07 Aug 2008 05:37:00

دنیا کا سب سے بڑی عمر کا طالب 88سالہ شخص

دنیا کا سب سے بڑی عمر کا طالب 88سالہ شخص

کینیا (اردو ٹائمز) تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور اسے حاصل کرنے کے لیے انسان کو اپنی عمر کے آخری حصے تک کوشش کرنی چاہیے۔ اس بات کو کینیا کے ایک آدمی نے سچ کر دکھائی۔ جنہوں نے 88 سالہ کی عمر میں اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔ ماروگے کینیا میں رہتے ہیں بچپن میں انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی لیکن پھر تعلیم چھوڑ کر دوسرے کاموں میں مشغول ہو گئے۔ ماروگے کو بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کا شوق تھا لیکن اپنے اس شوق کو وہ کبھی سچ نہ کر پائے۔ لیکن آج پھر انہون نے اس شوق کی خاطر کوشش شروع کر دی ہے۔ گنییز بک آف ریکارڈ کے مطابق 88 سالہ کیمانیاینگ آنگا ماروگے دنیا کےسب سے بڑی عمر طالب علم اعزاز رکھتے ہیں۔ اس عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں جب ماروگے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ " پادری ہمیں گمراہ کرتے ہیں کوئی کہتا ہے یہ دین سچا ہے اس پر ایمان لاؤ کوئی کہتا ہے وہ مذہب سچا ہے اس پر ایمان لاؤ میں نے سکول میں دوبارہ داخلہ اسی لیے لیا ہے تاکہ میں خود پڑھ سکوں اور سمجھ سکوں کے کون سا مذہب صحیح ہے"۔  انہوں نے کہا کہ خدا نے مجھے دوبارہ تعلیم کی روشنی کی طرف مغلوب کیا ہے اس پر میں اس کا شکر ادا کرتا ہوں۔  ماروگے مغربی کینیا کے شہر ایل ڈوریٹ کے ایک سکول میں پڑھتے ہیں جہاں عرصہ قبل پھوٹ پڑنے والے تشدد سے ان کی تعلیم متاثر ہوئی تھی۔ آج سے تین سال پہلے وہ نیویارک بھی گئے تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مفت تعلیم کی اہمیت پر تقریر بھی کی تھی۔


2 / 5 (1 Votes)





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier