کراچی (اردو ٹائمز) "طلبہ کو تعلیم کی طرف
متوجہ کرنا والدین کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہےکیونکہ پاکستان کا مستقبل
انہی طلبہ پر انحصار کرتا ہے" یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے ایک
مقامی ہوٹل میں پروفیسر مقصود علی کی ریاضی کی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے دوران
کہی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکول اور کالج کے طلبہ کو
اچھی تعلیم دینا فلاحی کاموں میں شمار ہوتا ہے۔ تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ
ہماری خواہش ہے کہ سرکاری اسکولوں کی پڑھائی اتنی اچھی ہو کہ وہاں کے طلبہ بھی
پوزیشن ہولڈر طلبہ کی لائن میں شامل ہو سکیں تمام طلبہ کا مستقبل شاندار ہو اور وہ
اچھے انسان بن کر زندگی گزاریںلیکن سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار ویسا نہیں
ہے جیسا ہونا چاہیے تاہم والدین کو بھی اس ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے انہیں
چاہیے کہ وہ اسکول یا کالج جا کر دیکھیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں اور پڑھائی کو کتنا
وقت دیتے ہیں۔ اگر اسکول انتظامیہ یا طلبہ کی طرف سے کوئی کوتاہی ہو تو فوراََ اس
کی نشاندہی اور اصلاح کریں تا کہ طلبہ کی تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی
جائے چونکہ طلبا قوم کا مستقبل ہیں اس لیے ان کی تعلیم کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں
کیا جائے گا۔ ریاضی کی کتاب لکھنے پر انہوں نے پروفیسر مقصود علی کی خدمات کو
سراہا اور 200 کتابیں خریدنے کا اعلان کیا۔ کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر مصنف
پروفیسر مقصود علی<کے علاوہ پروفیسر سید
علی مرتضی، پروفیسر سعید، پروفیسر اظہار حسین اور کراچی بورڈ کےے کنٹرولر آغا
اکبر نے بھی تقریب کے دوران خطاب کیا۔