اشاعت کے باوقار 30 سال

ایک بہت بڑا گلیشیئر صرف چار دن میں ہی ختم ہو گیا

ایک بہت بڑا گلیشیئر صرف چار دن میں ہی ختم ہو گیا

اوٹاوا: دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آ رہی ہیں لیکن کینیڈا میں ایک بہت بڑا گلیشیئر صرف چار دن میں ہی ختم ہو گیا۔ گلیشیئر کے غائب ہونے پر دنیا بھر کے سائنس دان بھی حیران رہ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک اتنی تیزی سے کسی بھی گلیشیئر کو ختم ہونے نہیں دیکھا۔
برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ یہ گلیشیئر گذشتہ سال 26 اور 29 مئی کے درمیان غائب ہوا اور اس کی وجہ سے دریا نے اپنا راستہ بھی تبدیل کر لیا۔ کینیڈا کے علاقے یوکون میں واقع اس گلیشیئر کا نام کاکاولش تھا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئر کا اتنی تیزی سے غائب ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے آرہی ہیں۔ یونیورسٹی آف وینکوور کے سائنس دان جان کلیگ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو ایک سست عمل سمجھا جاتا ہے لیکن ایک گلیشیئر کا اس طرح ختم ہو جانا ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔

loading...