اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

کینیڈا کا شام پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا کا شام پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈا نے شام پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں اور کئی مصنوعات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ ہفتے پابندیوں کے ابتدائی مرحلے کے بعد اٹھایا گیا ہے جو کہ کینیڈا کی جانب سے 2014ء میں اوٹاوہ میں قدامت پسند حکومت کے بعد شام اور اس کے صدر بشارالاسد پر عائد کی جانے والی پہلی پابندیاں تھیں۔امریکہ جس نے شام کی جانب سے مبینہ طور پر شہری آبادی پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بعد 7 اپریل کو شامی ہوائی اڈے پر 59کروز میزائل فائر کئے تھے،نے بھی شام کے کچھ افراد اور مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندیوں میں اسد حکومت میں شامل 17 اعلیٰ سطح کے اہلکار اور 5 قسم کی مصنوعات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شام کی حکومت پر اپنے ہی لوگوں کے خلاف نفرت آمیز حملے روکنے کیلئے دوباؤ بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

loading...