اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بھارت میں کشمیریوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ

بھارت میں کشمیریوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزارائے اعلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں اپنے ایک بیان میں راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں پر تشدد کرنے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ملک کے کچھ علاقون میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ برے برتاؤ کے چند واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن میں ملک کے تمام وزارائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی بھی دوسرے بھارتی شہری کی طرح ہے ہیں وزیر داخلہ کا یہ بیان راجھستان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ پر ہونے والے تشدد کے بعد سامنے آیا۔