اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی

کراچی: ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 21 ارب 56 کروڑ ڈالر پر آگئے۔ سٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگی کی مد میں 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 16 ارب 41 کروڑ ڈالر پر آگئے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں میں 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہونے سے بڑھ کر 5 ارب 51 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔