اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

دشمن بھی عوامی مسائل کے لیے باہر نکلے تو اس کوسپورٹ کریں گے

دشمن بھی عوامی مسائل کے لیے باہر نکلے تو اس کوسپورٹ کریں گے

کراچی: مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دشمن بھی عوامی مسائل کے لیے باہر نکلے گا تو اس کوسپورٹ کریں گے ہم جماعت اسلامی کے احتجاج اور 23 اپریل کو ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی کی بھی تائید کرتے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج احتجاج کا 15 واں روز ہے اور پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ پورا کر لیا ہے جس کے دوران میں نے اپنا واضح پیغام عوام تک پہنچا دیا۔ پاک سرزمین پارٹی نے سیاست کو سیاست برائے مخالفت سے بدل کر عوامی خدمت بنا دیا ہے، پی ایس پی اپنی بدترین مخالف جماعت کے میئر کے لئے اختیار مانگ رہی ہے۔
مصطفی کمال نے پی ایس کے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے کے دوران پاک سرزمین پارٹی کا ایک ایک کارکن ہر گھر پر دستک دے گا اور میرا پیغام پہنچائیں گے جس کے بعد 10 لاکھ افراد لے کرسڑکوں پرنکلیں گے اور محلات تک مارچ کریں گے۔ تمام پولیس والے بھی ساتھ ہوں گے کیونکہ ان کے بچوں کے مستقبل کا بھی سوال ہے۔ 10 لاکھ افراد میری بتائی ہوئی جگہ پر نکلیں گے اور آدھے گھنٹے میں مسائل حل ہو جائیں گے اور اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو پیپلز پارٹی کو ان کا حکومت کرنا محال ہو جائے گا۔ ہم عوام کو کراچی کے مسائل کے حل کے لئے بلا رہے ہیں کسی کو ووٹ، کھالیں، زکوٰة اور فطرانہ مانگنے کے لئے نہیں بلا رہے۔
رہنماء پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے 16 مطالبات پیش کیے ہیں جن میں 8 مطالبات میئر کے اختیارات سے متعلق ہیں حالانکہ میئر ہماری جماعت کا نہیں ہے۔ انہوں نے کراچی کے ٹرانسپورٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بتائے ہوئے مقام تک فری ٹرانسپورٹ مہیا کریں۔

loading...