اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پپو 2 مضمونوں میں فیل اور 3 میں کمپارٹ لے کر بھی مٹھائیاں بانٹ رہا ہے

پپو 2 مضمونوں میں فیل اور 3 میں کمپارٹ لے کر بھی مٹھائیاں بانٹ رہا ہے

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم پر چٹکلا مارتے ہوئے کہا کہ پپو 2مضمونوں میں فیل اور 3میں کمپارٹ حاصل کرنے کے بعد بھی مٹھائیاں بانٹ رہا ہے ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے امتحان میں پپو 2مضمونوں میں فیل ہوا اور 3مضمونوں میں کمپارٹ آیا لیکن پھر بھی پپو رشتہ داروں میں مٹھائیاں بانٹ رہا ہے کچھ تو شرم کرلو 60روز کے بعد تم نے ہی شام غریباں منانی ہے۔

loading...