اشاعت کے باوقار 30 سال

محمود احمدی نژاد صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نا اہل

محمود احمدی نژاد صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نا اہل

تہران: سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق 8 سال تک ایران کے صدر رہنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔ انہیں ایران کی سپریم باڈی شوریٰ نگہبان نے نااہل قرار دیا ہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب اگلے ماہ ہو رہا ہے جبکہ محمود احمدی نژاد 8 سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ احمد ی نژاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود احمد ی نژاد نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا