اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام

انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے پر برقرار رہی تاہم 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.90 روپے سے بڑھ کر 106 روپے اور قیمت فروخت 106.10 روپے سے بڑھ کر 106.20 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 113 روپے سے بڑھ کر 113.30 روپے اور قیمت فروخت 114.50 روپے سے بڑھ کر 114.80 روپے پر جا پہنچی جبکہ 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 135.25 روپے سے کم ہو کر 135 روپے اور قیمت فروخت 136.75 روپے سے کم ہو کر 136.50 روپے آ گئی۔

loading...