اشاعت کے باوقار 30 سال

پاناما کیس کا فیصلہ آنے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاناما کیس کا فیصلہ آنے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روزبھی تیزی کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 11 بالائی حد عبور کرنے کے ساتھ 48 ہزار سے زائد پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر بحال ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے مجموعی حجم 94 کھرب سے بڑھ کر 96 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1140.08 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 47603.48 پوائنٹس سے بڑھ کر 48743.56 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 634.20 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 25926.24 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32593.87 پوائنٹس سے بڑھ کر 33216.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 84 ارب 49 کروڑ 47 لاکھ 64 ہزار 828 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94 کھرب 21 ارب 19 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 896 روپے سے بڑھ کر 96 کھرب 5 ارب 69 کروڑ 22 لاکھ 78 ہزار 724 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز 40 کروڑ 81 لاکھ 63 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 25 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ بدھ کے روز 26 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 15 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 320 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 64 میں کمی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 2 کروڑ 60 لاکھ، اینگرو پولیمر 2 کروڑ 76 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 9 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل 2 کروڑ 2 لاکھ اور فوجی سیمنٹ 1 کروڑ 34 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 94 روپے اور سپائیر فائبر کے بھاؤ میں 54.62 روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 75 روپے اور یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 49 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

loading...