اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں ایک تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار سے کم ہو کر 50 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1278 ڈالر ہو گئی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار 100 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 950 روپے پر آ گئی اسی طرح 129 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 671 روپے ہو گئی جبکہ 10 روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر جا پہنچی۔