اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چیمپیئنز لیگ: ریفری کے جانبدارانہ فیصلوں پر بایرن میونخ برہم

چیمپیئنز لیگ: ریفری کے جانبدارانہ فیصلوں پر بایرن میونخ برہم

میڈرڈ: یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں ریفری کے جانبدارانہ فیصلوں کے سبب کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی جرمن چیمپیئن بایرن میونخ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال میں ویڈیو کی مدد کا مطالبہ کردیا ہے۔ منگل کو میڈرڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں بایرن میونخ اور میزبان ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ ریال میڈرڈ نے میونخ میں ہونے والے کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی اور اسی برتری کے ساتھ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میدان میں اتری۔ میچ میں بایرن میونخ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ریفری کے متعدد جانبدارانہ فیصلوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ میچ میں بایرن میونخ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی اور مجموعی گول اوسط کی بنیاد پر یہ مقابلہ برابر نظر آ رہا تھا کہ کھیل کے 84ویں منٹ میں چلی سے تعلق رکھنے والے بایرن کے مڈفیلڈر اور اسٹار کھلاڑی ویڈال کو ریفری نے میچ کا دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا حالانکہ ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ یہ فاؤل نہیں تھا۔ اس فیصلے کے سبب مہمان ٹیم ویڈال کی خدمات سے محروم ہو گئی اور اضافی وقت میں میڈرڈ نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برتری ثابت کر دی لیکن امپائر کی جانبداری صرف یہیں تک محدود نہ رہی بلکہ کھیل کے 105ویں منٹ میں رونالڈو کی جانب سے گول کو آف سائیڈ قرار نہ دیا گیا حالانکہ وہ واضھ طور پر آف سائیڈ تھے۔ اس سے قبل ریفری نے کھیل کے دوسرے ہاف کے دوران روبرٹ لیون ڈاؤسکی کے خلاف غلط آف سائیڈ دیا تھا جبکہ ریفری نے میزبان ٹیم کے کھلاڑی کیسے میرو کی جانب سے ارجن روبن کو غلط انداز سے ٹیکل کرنے پر بھی کوئی ایکشن نہ لیا حالنکہ وہ واضح طور پر ریڈ کارڈ کے مستحق تھے کیونکہ ان کو پہلے ہی ایک پیلا کارڈ دکھایا جا چکا تھا۔ ریال میڈرڈ نے میچ میں 4-2 سے فتح کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 6-3 کی برتری کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ امپائر کے فیصلوں پر برہم ویڈال نے نے کہا کہ جب وہ اس طرح میچ پر ڈکا ڈالیں گے تو جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ کم از کم چیمپیئنز لیگ جیسے بڑے مقابلوں میں اس طرح کی لطیاں سرزد نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے ریفری پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب میچ میں ہمیں 2-1 کی برتری حاصل تھی تو ریفری خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے اپنا کھیل کھیلنا شروع کیا۔ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ کے بعد یہاں بھی اک کم کھلاڑی کے ساتھ ھیلے۔ ریفری نے ہمیں چیمپیئنز لیگ سے باہر کردیا۔ بایرن میونخ کے کوچ انسے لوٹی نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس میں ویڈال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ریفری کو میچ کے دوران ویڈیو مدد کی ضرورت ہے۔ ویڈال کا ریڈ کارڈ نہیں بنتا تھا اور پھر ہیٹ ٹرک کرنے والے کرسٹینانو رونالڈو کے دو گول آف سائیڈ پر دے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر بہت زیادہ مایوس اور افسردہ ہیں اور کم از کم چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں معیاری اور غیرجانبدار ریفری ہونے چاہئیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ کھیل میں ریفری کیلئے ویڈیو مدد کو متعارف کرا دیا جائے۔